جرائم و حادثات

آصف نگر میں نوجوان پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ ( دل دہلادینے والا ویڈیو وائرل)

وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 سے 3 افراد ایک نوجوان کو مصروف ترین سڑک پر بھگا بھگا کر چاقو سے حملہ کررہے ہیں اور سڑک پر ہر طرف ٹریفک جام ہو گئی۔

حیدرآباد: آصف نگر میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کو چند نامعلوم افراد نے پرہجوم بازار میں بھگا بھگا کر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے آصف نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں جمعرات کی رات پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
گرو رندھاوا اور شہناز گل کاپہلا میوزک ویڈیوریلیز

وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 سے 3 افراد ایک نوجوان کو مصروف ترین سڑک پر بھگا بھگا کر چاقو سے حملہ کررہے ہیں اور سڑک پر ہر طرف ٹریفک جام ہو گئی۔

حملہ آوروں نے نوجوان پر چاقو سے کئی مرتبہ وار کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے لیکن کسی نے بھی انھیں پکڑنے یا انہیں روکنے  کی کوشش نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کی شناخت قطب الدین کی حیثیت سے ہوئی ہے اور اسے مقامی لوگوں نے مہدی پٹنم کے نانل نگر کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ قطب الدین قتل کے ایک واقعہ کا ملزم ہے۔

a3w
a3w