تلنگانہ

عیسائی برادری کے لیے اعزازات: نامزدگیوں کی درخواستیں مطلوب

عیسائی تنظیموں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے 30 سال تک خدمات انجام دی ہوں۔

محبوب نگر: تلنگانہ کرسچن میناریٹیز فینانس کارپوریشن، حیدرآباد کے زیر اہتمام کرسمس تقریب 2024 کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے عیسائی افراد اور تنظیموں کو ریاستی سطح پر اعزازات سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر میں سالانہ جشن شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہؒ
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی شنکرا چاری نے پریس نوٹ میں بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے یہ اعزازات سماجی خدمات، طب، تعلیم، ادب، فنون لطیفہ، تھیٹر اور کھیلوں جیسے شعبوں میں کم از کم 10 سال خدمات انجام دینے والے افراد کو دیے جائیں گے۔

عیسائی تنظیموں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے 30 سال تک خدمات انجام دی ہوں۔

یہ اعزازات ریاستی سطح کے پروگرام میں کرسمس کے موقع پر دیے جائیں گے۔ درخواستیں دفتر کرسچن میناریٹیز فینانس کارپوریشن، حیدرآباد میں شخصی طور پر جمع کروائی جا سکتی ہیں یا www.tscmfc.in ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرکے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

درخواستیں ضلع اقلیتی بہبود کے دفتر، روم نمبر 205، سیکنڈ فلور، IDOC بلڈنگ، کلکٹریٹ کامپلیکس، محبوب نگر میں 5 دسمبر 2024 شام 5 بجے تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے فون نمبر 040-23391067 پر رابطہ کریں۔

یہ اعلان ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی شنکرا چاری نے جاری کیا۔