بنگلورو کے مشہور عالم دین مولانا محمد مزمل رشادی کاماریڈی میں سڑک حادثہ میں زخمی، ساتھی جاں بحق
اس حادثہ کی اطلاع پر مقامی نوجوانوں اور مقامی جمعیتہ علما کے ذمہ داروں نے وہاں پہنچ کر راحت کام شروع کیا اور تمام کو کافی کوششوں سے کار سے نکال کر علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔حادثہ کامقام دلخراش منظرپیش کررہا تھا۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: بنگالور و کے مشہور عالم دین مولانا محمد مزمل رشادی تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے جبکہ اس حادثہ میں مولانا کے ایک رفیق ذبیح اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا مزمل رشادی مہاراشٹر کے پربھنی میں جلسہ سے خطاب کے بعد وہاں سے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد جارہے تھے کہ کاماریڈی ضلع میں رائل دھابہ کے قریب تقریبا چاربجے شب ایک ڈی سی ایم وین،ان کی کار کے سامنے آگئی جس کے نتیجہ میں ان کی کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیااور یہ کار،ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ کی اطلاع پر مقامی نوجوانوں اور مقامی جمعیتہ علما کے ذمہ داروں نے وہاں پہنچ کر راحت کام شروع کیا اور تمام کو کافی کوششوں سے کار سے نکال کر علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔حادثہ کامقام دلخراش منظرپیش کررہا تھا۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔
اس حادثہ میں مولانا کے ایک رفیق ذبیح اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بنگالوروروانہ کیاگیا ہے جبکہ کار میں سوار ان کے دیگر ساتھیوں کا کاماریڈی کے ایریااسپتال میں ابتدائی علاج کیاگیا اور ان کو بہتر علاج کے لئے ایمبولنس میں حیدرآباد بھیج دیاگیا۔
دیون پلی پولیس اطلاع پر وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔ مولانا رشادی کو بہتر علاج کے لئے شہرحیدرآباد کے اویلو اسپتال لایاگیا۔وہ آئی سی یو میں ہیں۔ ان کے سراور جسم پر شدید زخم آئے۔