سوشیل میڈیاشمالی بھارت

مندر میں مورتیوں کو نقصان پہنچایا گیا، عوام کا احتجاج (ویڈیو)

بہار کے ضلع بھاگلپور میں ایک مندر میں مورتیوں کی توڑ پھوڑ کے بعد اتوار کے دن لوگوں نے احتجاج کیا۔ سنہولا پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھاگلپور(بہار) : (پی ٹی آئی) بہار کے ضلع بھاگلپور میں ایک مندر میں مورتیوں کی توڑ پھوڑ کے بعد اتوار کے دن لوگوں نے احتجاج کیا۔ سنہولا پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
عوامی احتجاج کے باعث حیڈرا کی رفتار گھٹ گئی
بہار میں دریائے گنگا پر زیرتعمیر پل منہدم۔ واقعہ کی تحقیقات شروع
کانگریس کے رکن اسمبلی کو ایک سالہ سزائے قید

سیکوریٹی فورسس نے فلیگ مارچ کیا۔ لوگوں نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔ ضلع پولیس کے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا کہ سنہولا پولیس اسٹیشن ایریا میں کل رات ایک تالاب کے قریب واقع مندر میں بعض نامعلوم افراد نے مختلف دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں کو نقصان پہنچایا۔

معاملہ مقامی پولیس اسٹیشن کے علم میں لایا گیا۔ کیس درج کرکے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ آج صبح سنہولاپولیس اسٹیشن کے سامنے بھیڑ جمع ہوئی جس نے واقعہ پر اپنا احتجاج درج کرایا۔ مقامی لوگوں نے راستہ روکو احتجاج کیا اور ٹائر جلائے۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ صورتحال پوری طرح قابو میں ہے اور سیکوریٹی فورسس نے فلیگ مارچ کیا۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ پٹنہ سے آئی اے این ایس کے بموجب بھاگلپور پولیس نے اتوار کے دن ایک شخص کو بہار کے ضلع بھاگلپور کے ایک مندر میں رام، لکشمن، سیتا اور رادھے۔کرشنا کی مورتیوں کے ہاتھ توڑدینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ ہفتہ کی رات سنہولاپولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک تالاب کے قریب واقع درگامندر میں پیش آیا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ صورتحال کی حساسیت کے مدنظر ضلع پولیس نے امن کمیٹی اور ممتاز مقامی لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس ترجمان نے یقین دلایا کہ نظم و ضبط کی صورتحال قابو میں رہے گی۔

عوام سے کہا گیا کہ وہ نہ تو افواہیں پھیلائیں اور نہ تو فیک نیوز پر بھروسہ کرے۔ حکام سوشیل میڈیا پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اشتعال انگیز مواد پھیلانے کی کسی بھی کوشش پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بھاگلپور پولیس مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی جاریہ ہندوسوابھیمان یاترا کے مدنظر احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔

یہ یاترا فی الحال سیمانچل علاقہ سے گذر رہی ہے۔ اس کا آغاز 18اکتوبر کو بھاگلپور سے ہوا تھا۔ یاترا فی الحال پورنیہ میں ہے۔ وہ 21 اکتوبر کو ارڑیہ پہنچے گی اور 22اکتوبر کو کشن گنج میں ختم ہوجائے گی۔