انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ کاجول بھی ڈیپ فیک ویڈیوز وتصاویر کا شکار

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ کی جعلی ویڈیو درحقیقت سوشل میڈیا انفلوئنسر ’روزی برین‘ کی ہے، جس کی تصدیق روزی برین کی اصل ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ہو گئی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ رشمیکا مندانا اور کٹرینہ کیف کے بعد اب اداکارہ کاجول بھی ڈیپ فیک ویڈیوز و تصاویر کا شکار ہو گئیں۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ کی متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ کی جعلی ویڈیو درحقیقت سوشل میڈیا انفلوئنسر ’روزی برین‘ کی ہے، جس کی تصدیق روزی برین کی اصل ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ہو گئی ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر نے مذکورہ ویڈیو 2 جون کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی، انہوں نے مذکورہ ویڈیو ’گیٹ ریڈی ود می‘ کے مشہور سوشل میڈیا ٹرینڈ کے تحت بنائی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں تیلگو، کناڈا،ٹامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا منڈانا کی ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی جس کی تحقیقات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

بعد ازاں کٹرینہ کیف کی بھی ایک جعلی تصویر سامنے آئی تھی، جس میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے ایک منظر سے اداکارہ کی تصویر کو ڈیپ فیک تصویر میں تبدیل کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اداکاراوں کی متنازعہ و جعلی ویڈیوز و تصاویر نے جہاں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے اخلاقی مضمرات کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے وہیں پوری بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

a3w
a3w