حیدرآباد
بی آرایس نے پارلیمنٹ میں صدرجمہوریہ کے مشترکہ خطاب کا بائیکاٹ کیا
کیشوراؤ نے واضح کیا کہ جمہوری طریقہ کارمیں مرکز کی این ڈی اے حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہی صدرجمہوریہ کے خطبہ کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کل جماعتی اجلاس میں بھی پارٹی نے اپنا موقف واضح کیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے مشترکہ خطاب کا بائیکاٹ کیا۔اتوار کو پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے موقع پرچیف منسٹر و صدربی آرایس چندرشیکھرراو نے اپنی پارٹی کے ایم پیز کو ہدایت دی تھی کہ وہ صدرجمہوریہ کے خطاب کا بائیکاٹ کریں تاکہ مرکزی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کو روکاجاسکے۔
بی آرایس کے رکن پارلیمنٹ کے کیشوراو نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی صدرجمہوریہ کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جمہوری طریقہ کارمیں مرکز کی این ڈی اے حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہی صدرجمہوریہ کے خطبہ کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کل جماعتی اجلاس میں بھی پارٹی نے اپنا موقف واضح کیاتھا۔