آندھراپردیش اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے بی آر ایس کا فیصلہ
انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ اگر بی آرایس، پڑوسی ریاست میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو تلنگاہن کے کالیشورم پراجکٹ کی بنیاد پر پولاروم پراجکٹ کی تکمیل کو یقینی بنایاجاسکے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر لیبر ملاریڈی نے کہا ہے کہ بھارت راشٹراسمیتی(بی آر ایس) پارٹی 2024 کے انتخابات میں آندھرا پردیش میں 175 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ اگر بی آرایس، پڑوسی ریاست میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو تلنگاہن کے کالیشورم پراجکٹ کی بنیاد پر پولاروم پراجکٹ کی تکمیل کو یقینی بنایاجاسکے گا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد موجودہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دیاگیا جس کا وعدہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں کیاگیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ تلنگانہ راشٹراسمیتی(ٹی آرایس) کے بھارت راشٹراسمیتی(بی آرایس)بننے کے بعد ملک بھر سے بی آرایس کو بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ میں گزشتہ چند سالوں میں ہوئی ترقی کو دیکھ کر کئی لیڈران پارٹی کی حمایت کررہے ہیں۔