اسپیس ایکس کو دھچکا، ایلون مسک کھرب پتیوں کی فہرست سے باہر
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محض 2 ہفتے قبل ایلون مسک اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے حصص اسٹاک مارکٹ میں جاری کرتے ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے تھے۔
فرانسسکو: دنیا کے امیر ترین اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک اپنی کھرب پتی (ٹریلین ایئر) حیثیت سے محروم ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محض 2 ہفتے قبل ایلون مسک اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے حصص اسٹاک مارکٹ میں جاری کرتے ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے تھے۔
بلوم برگ بلین ایئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کی دولت کی مالیت اب 957 ارب ڈالرز رہ گئی ہے، جو 2 ہفتے پہلے 1.11 ٹریلین ڈالرز تھی۔
یہ کمی اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص میں نمایاں گراوٹ کے بعد سامنے آئی ہے، دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز بھی مجموعی طور پر نیچے آئے ہیں۔
اس کمی کی وجہ طویل مدت میں مصنوعی ذہانت کے منافع بخش ہونے کے بارے میں بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات ہیں۔
اس نقصان کے باوجود ایلون مسک اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی دولت اب بھی ان کے قریب ترین حریفوں سے کہیں زیادہ ہے۔