جرائم و حادثات

پی وی این آرایکسپریس وے پر کار الٹ گئی،4افرادزخمی

کارکے ٹائرپھٹ پڑنے کے نتیجہ میں یہ کار،مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار سے متصادم ہوگئی۔تیز رفتاری حادثہ کا سبب بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مصروف ترین پی وی این آرایکسپریس وے پر کار الٹ گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے اور بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
ٹرافک میں پھنسے اسکوٹر رانوں کا حملہ، ٹیکسی ڈرائیور ہلاک
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ پلرنمبر175کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کا ٹائر پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار الٹ گئی۔اس حادثہ میں چارافراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

کارکے ٹائرپھٹ پڑنے کے نتیجہ میں یہ کار،مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار سے متصادم ہوگئی۔تیز رفتاری حادثہ کا سبب بتائی گئی ہے۔

یہ کارآرام گھر سے مہدی پٹنم کی سمت جارہی تھی۔حادثہ کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہوگئی تاہم پولیس نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے کارکو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے اقدامات کئے۔

a3w
a3w