شمالی بھارت

اغوا کی گئی 4 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی

اترپردیش کے ضلع بریلی کے کوتوالی تھانہ علاقے میں گھر کے باہر کھیل رہی چار سال کی معصومہ کا اغوا کر کے اس کے ساتھ عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

بریلی:اترپردیش کے ضلع بریلی کے کوتوالی تھانہ علاقے میں گھر کے باہر کھیل رہی چار سال کی معصومہ کا اغوا کر کے اس کے ساتھ عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بلقیس بانو کیس، 9 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں بحث
راجندرنگر میں اپنی ہی کمسن بیٹی کی عصمت ریزی، ملزم کو عمر قید کی سزا
نابالغ چچازاد بہن کیساتھ جنسی زیادتی کے ملزم کو 20 سال قید کی سزا
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ
بیٹی کی عصمت ریزی، شیطان صفت باپ کو20 جیل کی سزا

سرکل افسر(اول)شویتا یادو نے بتایا کہ کوتوالی علاقے کے رہنے والے ایک شخص نے تحریر دے کر بتایا کہ ہفتہ کی شام تقریبا چھ بجے ان کی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔

تھوڑی دیر بعد باہر آکر دیکھا تو بیٹی غائب تھی۔ آس پاس کے لوگوں سے جانکاری لی۔کافی تلاش کیا لیکن بیٹی کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں مل سکی۔ فورا اس کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دی گئی۔انسپکٹر کوتوالی ہمانشو نگم نے فورا پورے علاقے میں پولیس اور مخبروں کا جال بچھا دیا۔

دو گھنٹے بعد بچی بدحواس گھر واپس لوٹی اور اس کے کپڑوں میں خون لگا تھا۔ اہل خانہ نے بچی کے ساتھ عصمت دری کے شبہ کا اظہار کیا۔ کوتوالی پولیس نے معصوم کا میڈیکل کرایا۔ پولیس کل کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہی ہے۔