مرکزی بجٹ چند ریاستوں تک محدود: کے کویتا
کویتا نے کہا کہ مرکز نے اُن ریاستوں کیلئے جہاں عنقریب اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں اور بی جے پی زیر حکومت ریاستوں کیلئے ہی نئے پراجکٹس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے10ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ۔
حیدرآباد: بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے آج مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو چند ریاستوں کیلئے محدود قرار دیا۔ آج مرکزی بجٹ2023-24 پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی ناکامی کا بجٹ2023-24 روشن مثال ہے۔
کویتا نے کہا کہ انہیں پہلے ہی سے توقع تھی کہ 10لاکھ روپے سالانہ آمدنی کو انکم ٹیکس سے منہا کیا جائے گا۔ ہماری دانست میں چونکہ تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بہترین ہیں، انہیں سے محروم کرنے کیلئے ایسا کیاگیا۔
کویتا نے کہا کہ مرکز نے اُن ریاستوں کیلئے جہاں عنقریب اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں اور بی جے پی زیر حکومت ریاستوں کیلئے ہی نئے پراجکٹس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے10ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ۔
مگر کس طرح کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائے گی کی وضاحت نہیں کی گئی۔ کویتا نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کو تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے باقی ہے۔ ہم مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن سے ان بقایا جات کو جاری کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔