قومی

وزیر اعلیٰ وجے کا بڑا فیصلہ، اسکولوں اور مذہبی مقامات کے قریب 717 شراب کی دکانیں بند ہوں گی

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ریاست میں چل رہی 717 شراب کی خوردہ دکانوں کو آئندہ دو ہفتوں کے اندر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ تمام دکانیں مذہبی مقامات، تعلیمی اداروں اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے دائرے میں واقع ہیں۔

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ریاست میں چل رہی 717 شراب کی خوردہ دکانوں کو آئندہ دو ہفتوں کے اندر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ تمام دکانیں مذہبی مقامات، تعلیمی اداروں اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے دائرے میں واقع ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات


وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے کی اطلاع محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، چنئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں دی گئی

۔
تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن (ٹی اے ایس ایم اے سی) اس وقت ریاست میں مجموعی طور پر 4,765 شراب کی خوردہ دکانیں چلا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کیے گئے خصوصی سروے میں معلوم ہوا کہ ان میں سے 717 دکانیں ایسی جگہوں پر واقع ہیں جہاں سے عام لوگوں اور طلبہ کو پریشانی ہورہی تھیں۔


بیان کے مطابق مذہبی مقامات کے قریب واقع 276 دکانیں، تعلیمی اداروں کے نزدیک 186 دکانیں اور بس اسٹینڈز کے آس پاس موجود 255 دکانیں بند کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو سخت ہدایات دی ہیں کہ ان تمام نشان زدہ دکانوں کو اگلے دو ہفتوں کے اندر مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔