حیدرآباد

لاوارث گاڑیوں کو نیلام کرنے سٹی پولیس کا منصوبہ

 پولیس نے کہا  جن شہریوں کو ان گاڑیوں کی ملکیت پر کوئی دعوی ہے تو ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آئی سی سی سی، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں دفتر پولیس کمشنر میں  درخواست جمع کرائیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے مختلف اقسام اور ساخت کی 1,087 لاوارث گاڑیوں کو نیلام کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا۔ ان گاڑیوں کی تلفی کا عمل عوامی نیلامی کے ذریعہ انجام دیا جائے گا، جیسا کہ حیدرآباد (میٹرو پولیٹن ایریا) پولیس ایکٹ 2004 کے سیکشن 7 کے تحت مجاز ہے، جسے حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ کی دفعہ 40 کے ساتھ پڑھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
لاوارث گاڑیوں کے ہراج کا اعلان
ٹاسک فورس ساؤتھ زون میں ”معمول“ کی وصولی کا ایک دوسرے پر الزام۔ فرضی شکایت پر کانسٹبل معطل
اسپیشل پولیس آفیسرس کے تقررات
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

 پولیس نے کہا  جن شہریوں کو ان گاڑیوں کی ملکیت پر کوئی دعوی ہے تو ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آئی سی سی سی، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں دفتر پولیس کمشنر میں  درخواست جمع کرائیں۔ پولیس نے واضح کیا کہ دعویداروں کو اندرون چھ ماہ اپنا کیس پیش کرنا ہوگا۔