یوروپ

ہندوستانی نژاد یعقوب پٹیل برطانوی شہر پریسٹن کے میئر منتخب

مجھے امید ہے کہ میں کمیونیٹیز کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لاؤں گا۔ یعقوب پٹیل قبل ازیں مئی 2022 سے شہر کے ڈپٹی مئیر تھے۔ وہ عرصہ سے کونسلر رہے ہیں۔

لندن: برطانیہ کے شہر پریسٹن نے گجرات کے پیدائشی یعقوب پٹیل کو سال 2023-24 کے لئے اپنا پہلا ہندوستانی نژاد مسلم میئر منتخب کیا ہے۔ یعقوب پٹیل نے کہا کہ مجھے پریسٹن شہر کا میئر بن کر مسرت ہوئی۔

متعلقہ خبریں
برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار اسپتال میں داخل کیا جائے گا
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے

یہ میری عزت افزائی ہے۔ پریسٹن وہ شہر ہے جسے مجھے اپنا گھر / وطن کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں کمیونیٹیز کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لاؤں گا۔ یعقوب پٹیل قبل ازیں مئی 2022 سے شہر کے ڈپٹی مئیر تھے۔ وہ عرصہ سے کونسلر رہے ہیں۔

 ان کی پیدائش بھڑوچ (گجرات) کی ہے۔ انہوں نے ایم ایس یونیورسٹی آف بڑودہ (وڈودرہ) سے بی ا ے اور ایم اے انگلش کیا۔ وہ جون 1976 میں برطانیہ آئے تھے اور 1979میں پریسٹن کارپوریشن میں ان کا کیرئیر شروع ہوا تھا۔ یعقوب پٹیل ریونیو انسپکٹر‘ ٹریفک انسپکٹر‘ اسسٹنٹ چیف‘ چیف انسپکٹر اور آپریشنس منیجر رہے۔

 وہ 4 جولائی 2009 کو ریٹائر ہوئے۔ وہ 10 سال کی عمر سے سیاست میں سرگرم حصہ لیتے رہے ہیں۔ انہوں نے اُس وقت اپنے والد کے لئے مہم چلائی تھی اور پمفلٹس (ورقیے) تقسیم کئے تھے۔

 وہ 1995 میں ادیہنم وارڈ سے لیبر پارٹی کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ پریسٹن سٹی کونسل کی تاریخ میں وہ پہلے مسلم کونسلر تھے۔ وہ جامع مسجد پریسٹن اور پریسٹن مسلم قبرستان سوسائٹی کے کوآپٹیڈ ممبر بھی ہیں۔