حیدرآباد

کوتہ گوڑم حلقہ سی پی آئی کیلئے چھوڑ دینے کانگریس کا فیصلہ، ایم ایل سی کی نشستوں پر بھی اتفاق

کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں سی پی آئی کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے کوتہ گوڑم حلقہ سی پی آئی کے لئے چھوڑدینے سے اتفاق کیا ہے۔

حیدرآباد: کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں سی پی آئی کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے کوتہ گوڑم حلقہ سی پی آئی کے لئے چھوڑدینے سے اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

مخدوم بھون میں سی پی آئی کے قائدین کے ساتھ ملاقات کے بعد پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں پارٹیوں نے مل جل کر کام کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

کانگریس نے کوتہ گوڑم نشست کے علاوہ انتخابات کے بعد ایم ایل سی کی دو نشستیں سی پی آئی کو دینے سے اتفاق کیا ہے۔