شمالی بھارت

جہیز کی خاطر پیٹ پیٹ کر حاملہ خاتون کا قتل، لاش کو جلاکر باقیات پانی میں بہادئیے گئے

اترپردیش کےضلع شاہجہاں پور کھٹار تھانہ علاقے میں جہیز کی خار شوہر نے اپنےبھائیوں کے ساتھ مل کر 03ماہ کی حاملہ بیوی کاپیٹ پیٹ کر قتل کرنے اورلاش کو جلا کر باقیات کو پانی میں بہانے کا ایک معاملہ پیش آیا ہے۔

شاہجہاں پور: اترپردیش کےضلع شاہجہاں پور کھٹار تھانہ علاقے میں جہیز کی خار شوہر نے اپنےبھائیوں کے ساتھ مل کر 03ماہ کی حاملہ بیوی کاپیٹ پیٹ کر قتل کرنے اورلاش کو جلا کر باقیات کو پانی میں بہانے کا ایک معاملہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حاملہ خاتون کی راستے میں زچگی
حاملہ خاتون کا حسین ساگر میں اقدام خودکشی

سرکل افسر پوایا پنکج پنت نے ہفتہ کو بتایا کہ تھانہ کھٹار کے اورنگ آباد گاؤں کی رہنے والی سریتا دیوی کی شادی 5ماہ قل رگھوناتھ پورکےشمشیر سنگھ سے ہوئی تھی۔

شادی کےبعد شمشیر سنگھ جہیز کے لئے سریتا کوہراساں کرنے لگا۔اہل خانہ کا الزام ہےکہ جہیز کا مطالبہ پورانہ ہونے پر شوہر شمشیر سنگھ نےاپنےدوبھائیوں انگریز سنگھ اور راجویر سنگھ کے ساتھ ملکر 03ماہ کی حاملہ سریتادیوی کاپیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔

جب اس کی ماں پمی موقع پر پہنچی تو اس نے سریتا کے سسرال والوں پر قتل کا الزام لگانا شروع کردیا۔ اس دوران متوفی سریتا کی ماں پمی اور اس کے بچوں کو پکڑ کر کمرے میں بند کر دیا اور لاش کو لے جاکر آخری رسومات کی ادا ئیگی کر دی۔

تدفین کے بعد لاش کی باقیات جنگل کے پانی میں پھینک دی گئیں۔واقعے کے بعد پولیس نے پہنچ کر سیلابی پانی سے ہڈیاں نکال لیں۔ یہ ہڈیاں اب فرانسک ٹیم کے ذریعے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔

وہیں دوسری جانب پولیس نے متاثرہ سریتا کی ماں کی تحریر پر سریتا کے شوہر شمشیر سنگھ کےساتھ تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کےملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔