شمالی بھارت

دہلی۔ میرٹھ ایکسپریس وے پر15 گاڑیاں ٹکراگئیں

کہر کی وجہ سے کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ ایک ٹرک کی رفتار اچانک کم ہوگئی جس کے بعد15 گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکراگئیں۔ پولیس نے لگ بھگ 2گھنٹے مشقت کرکے ٹریفک جام کلیئر کرایا۔

غازی آباد: غازی آباد کے مسوری علاقہ میں دہلی۔ میرٹھ ایکسپریس وے پر تقریباً15گاڑیاں ٹکراگئیں کیونکہ اتوار کی صبح کہر کی وجہ سے حد نگاہ گھٹ گئی تھی۔ 5افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ایک ٹرک ڈرائیورشدید زخمی ہوا۔ مقامی پولیس فائرٹنڈر اور ایمبولینس گاڑیاں وہاں پہنچیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
عوام کی توجہ کیلئے وہیکلس پر نوجوانوں کی کرتب بازی
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

 زخمیوں کو دواخانہ لے جایاگیا‘ بعدازاں پولیس نے ٹریفک جام کلئیرکرنے میں مدد دی۔ پولیس کے بموجب ٹکرانے والی زیادہ ترگاڑیاں کاریں تھیں۔ صبح 8بجے کے آس پاس حد نگاہ کافی کم تھی۔

کہر کی وجہ سے کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ ایک ٹرک کی رفتار اچانک کم ہوگئی جس کے بعد15 گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکراگئیں۔ پولیس نے لگ بھگ 2گھنٹے مشقت کرکے ٹریفک جام کلیئر کرایا۔