بھارت

ڈیل نے ہندوستان میں پاور اسٹور ایلیٹ متعارف کرایا

مسٹر سیتارام نے کہا کہ پاور اسٹور ایلیٹ کمپنیوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیٹا اور اے آئی ورک لوڈ کے انتظام میں ان کی مدد کرے گا۔ یہ ڈیل کے پاور اسٹور کا تیسرا ایڈیشن جنریشن-3 ہے۔

نئی دہلی :  ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل نے اے آئی کے لیے اداروں کی بڑھتی ہوئی اسٹوریج ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان میں پاور اسٹور ایلیٹ متعارف کرایا ہے۔

ہندوستان میں کمپنی کے انفراسٹرکچر سولیوشنز گروپ کے سربراہ وینکٹ سیتارام نے یہاں منگل کو ایک پروگرام میں اس کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے اے آئی انفراسٹرکچر سے جڑے کئی اور سولیوشنز کا بھی اعلان کیا۔ یہ تمام سلوشنز مل کر ایک ڈیل اے آئی ایکو سسٹم تیار کریں گے۔

یہ اگست سے ہندوستان میں دستیاب ہوگا۔ مسٹر سیتارام نے کہا کہ پاور اسٹور ایلیٹ کمپنیوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیٹا اور اے آئی ورک لوڈ کے انتظام میں ان کی مدد کرے گا۔ یہ ڈیل کے پاور اسٹور کا تیسرا ایڈیشن جنریشن-3 ہے۔ یہ زیادہ ورک لوڈ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اداروں کو وینڈر لاک ان سے آزادی دیتا ہے اور بغیر کسی ڈاؤن ٹائم کے اس پلیٹ فارم کو اپنایا جا سکتا ہے۔ جو صارفین پہلے سے ڈیل کے جنریشن-1 یا جنریشن-2 ایڈیشن کا استعمال کر رہے ہیں وہ بغیر کسی پریشانی کے جنریشن-3 کو اپنا سکتے ہیں۔

کمپنی نے ڈیل پرائیویٹ کلاؤڈ کا بھی اعلان کیا۔ نیوٹنکس اور پاور اسٹور کے ساتھ پرائیویٹ کلاؤڈ جولائی سے ملک میں دستیاب ہوگا۔ وہیں، وی ایم ویئر وی سی ایف 9.1 اور مائیکروسافٹ ایژور لوکل کے ساتھ یہ فوری طور پر دستیاب ہو گیا ہے۔ اداروں کو اپنا ایجنٹک اے آئی تیار کرنے میں مدد کے لیے ڈیل ڈیسک سائیڈ ایجنٹک اے آئی متعارف کرایا گیا ہے جو فوری طور پر دستیاب ہو چکا ہے۔ اس میں اپنا اے آئی بنانے کے لیے کمپنی اپنے ڈیٹا کا استعمال کرے گی۔ وہیں ڈیل کوڈنگ، اسٹوریج اور سائبر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے پلیٹ فارمز فراہم کرے گی۔ پاور اسٹور کے لیے ڈیل سائبر ڈیٹیکٹ ستمبر سے دستیاب ہوگا جبکہ ڈیل آٹومیشن اسٹوڈیو ملک میں دستیاب ہو چکا ہے۔

نیا ڈیل اے آئی ایکو سسٹم گوگل، اوپن اے آئی، این ویڈیا، ہگنگ فیس، پیلنٹیر، اسپیس ایکس اے آئی اور سروس ناو کو ایک اوپن، آن پریمیسس انفراسٹرکچر پلیٹ فارم پر ایک ساتھ جوڑتا ہے۔