رام مندر چندہ چوری پر بحث ضروری:اپوزیشن
کانگریس قائد گوروگوگوئی نے اتوار کے دن بتایا کہ حکومت کی طلب کردہ آل پارٹی میٹنگ میں اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں رامندر چندہ چوری، ایتھنال کی آمیزش، طلبہ کے مسائل اور منی پور کی صورتحال پر بحث ہونی چاہئے۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس قائد گوروگوگوئی نے اتوار کے دن بتایا کہ حکومت کی طلب کردہ آل پارٹی میٹنگ میں اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں رامندر چندہ چوری، ایتھنال کی آمیزش، طلبہ کے مسائل اور منی پور کی صورتحال پر بحث ہونی چاہئے۔
میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کانگریس قائد نے کہا کہ حکومت کے پاس کئی بلوں کی فہرست تیار ہے لیکن اِن سے بھی زیادہ اہم مسائل پر بحث ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مسائل اٹھائے اور پارلیمنٹ میں ان پر بحث کا مطالبہ کیا۔ سب سے اہم مسئلہ ایودھیا کے رام مندر میں چندہ چوری کا ہے۔ حکومت کو اپنی حساسیت ظاہر کرنی چاہئے۔
ہم طلبہ کیلئے بھی احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے کوئی اخلاقی ذمہ داری قبول نہیں کررہا ہے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ اپوزیشن عوام کے مسائل اٹھا رہی ہے لیکن حکومت انہیں نظرانداز کررہی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت کو زیادہ حساس ہونے کی ضرورت ہے۔سماج وادی پارٹی رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو نے بھی آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ رام مندر چندہ چوری اور سونم وانک چک کی بھوک ہڑتال پر بحث ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رام مندر چندہ چوری کے معاملہ میں اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی حلقوں کی ازسرنو حدبندی کی مشق کے ذریعہ آمریت/ ڈکٹیٹر شپ لانا چاہتی ہے۔ سماج وادی پارٹی اس کی تمام اشکال کی مخالفت کرے گی۔