تلنگانہ

تلنگانہ سکریٹریٹ میں کتوں کا تین افراد پرحملہ،بلدیہ نے کئی کتے پکڑ لئے

تلنگانہ سکریٹریٹ میں آوارہ کتوں کے آزادانہ گھومنے سے ہلچل مچ گئی جنہوں نے گزشتہ شام تین افراد پر حملہ کردیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی حکام چوکس ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ میں آوارہ کتوں کے آزادانہ گھومنے سے ہلچل مچ گئی جنہوں نے گزشتہ شام تین افراد پر حملہ کردیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی حکام چوکس ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
ویڈیو: اسپتال میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے سنسنی
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

سکریٹریٹ کے احاطہ میں میڈیا پوائنٹ، کینٹین اور وزیٹرس پاس لاؤنج کے آس پاس آوارہ کتے آزادانہ گھومتے ہوئے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔


جی ایچ ایم سی کا دفتر سکریٹریٹ کے بالکل قریب ہونے کے باوجود حکام کی عدم توجہی کے باعث وزیٹرس اور عملہ سخت پریشانی کا سامنا کر رہا ہے۔ تازہ واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بلدی حکام فوری حرکت میں آئے اور کئی کتوں کو پکڑ لیا۔ اطلاعات کے مطابق سات کتے پکڑے گئے۔


اطراف کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ سکریٹریٹ کے آس پاس کتوں کے مسئلہ کو مکمل طور پر ختم کرنے ایک اور ٹیم کو بھی روانہ کیا گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی حکام نے وضاحت کی کہ وزیٹرس اور ملازمین کی حفاظت کے لئے تمام احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔