حیدرآباد
نوہیرہ شیخ کے دفتر، مکان اور دیگر مقامات پر ای ڈی کے دھاوے
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے عہدیداروں نے آج شہر میں ہیرا ایجنسی کے 5 مقامات پر اچانک دھاوے کئے۔ ان دھاؤں کے دوران عہدیداروں کو نقد رقم اور اہم دستاویزات ملنے کی اطلاعات ہیں۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے عہدیداروں نے آج شہر میں ہیرا ایجنسی کے 5 مقامات پر اچانک دھاوے کئے۔ ان دھاؤں کے دوران عہدیداروں کو نقد رقم اور اہم دستاویزات ملنے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کے عہدیداروں نے ہیرا ایجنسی کی مالک نوہیرہ شیخ کے دفتر‘ ان کے مکان کے علاوہ دیگر تین مقامات پر بیک وقت دھاوے کئے۔
ان دھاؤں کے دوران ایک کروڑ روپے اور دیگر اہم دستاویزات ملنے کی اطلاعات ہیں۔ کم وبیش 4 تا 5 گھنٹوں تک یہ تلاشی مہم جاری رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ عہدیداروں نے چند افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔