آندھراپردیش
بیٹری پھٹ پڑنے سے بائیکس شوروم میں آتشزدگی
آندھراپردیش کے کاکناڈا آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے قریب آٹو موٹرس کے شوروم میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں کئی الکٹرک بائیکس جل کر خاکستر ہوگئیں۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے کاکناڈا آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے قریب آٹو موٹرس کے شوروم میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں کئی الکٹرک بائیکس جل کر خاکستر ہوگئیں۔
بتایاجاتا ہے کہ الکٹرک ٹو وہیلر کو چارج کرتے وقت بیٹری پھٹ گئی اور شوروم میں آگ لگ گئی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ میں 10 الکٹرک بائیکس جل کر خاکستر ہوگئیں۔