حیدرآباد

تلنگانہ میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے مساعی: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہا کہ گفٹ اے سمائل کے تحت سر سلہ کو چھ ایمبولنس گاڑیاد دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی معذور افراد کے لیے 1200 ٹرائی موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ غریب طلباء کو ٹیبلٹ فراہم کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ریاست میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے مساعی کی جارہی ہے اور طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماراگاوں۔

ہمارا اسکول کے تحت اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت کے کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ وزیر موصوف نے سر سلہ ضلع میں گفٹ اے سمائل کے تحت طلباء میں ٹیبلٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر ضلع میں میڈیکل کالج قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گفٹ اے سمائل کے تحت سر سلہ کو چھ ایمبولنس گاڑیاد دی گئی ہیں۔ساتھ ہی معذور افراد کے لیے 1200 ٹرائی موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ غریب طلباء کو ٹیبلٹ فراہم کر رہے ہیں۔ ضلع بھر میں انٹر کے چھ ہزار طلبہ میں ٹیبلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ نئے خیالات کے ساتھ سامنے آنے والے طلبہ ء کی حوصلہ افزائی ضرور کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ حکومت بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو 20 لاکھ روپئے کی رقم دیتی ہے۔