غزہ کو امداد کی فراہمی کے لئے رفح کراسنگ کھولنے مصر کا اعلان
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ اسرائیل کے بعد مصر کے ساتھ ٹیلی فون ڈپلومیسی کے بعد امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ جمعہ سے محدود تعداد میں ٹرکوں کو مصر سے رفح کراسنگ سے غزہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

قاہرہ: مصر اور امریکہ کا رفح ٹرمینل کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی پائیدار فراہمی پر اتفاق ہوا ہے جس کے بعد پہلا امدادی ٹرک جمعے کو روانہ کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ اسرائیل کے بعد مصر کے ساتھ ٹیلی فون ڈپلومیسی کے بعد امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ جمعہ سے محدود تعداد میں ٹرکوں کو مصر سے رفح کراسنگ سے غزہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔
غزہ میں یہ امداد دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کی نگرانی میں فراہم کی جائیگی، رفح کراسنگ کے آس پاس کی سڑک کو مرمت کی ضرورت ہے اس لئے ممکنہ طور پر جمعے کے روز امدادی ٹرک روانہ کئے جاسکیں گے، امدادی سامان اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق اس امداد کے ذریعے خوراک، پانی، طبی دیکھ بھال اورپناہ گاہ تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا۔
ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ، ضرورت مندوں تک امداد فوری طور پر پہنچائی جائےگی، ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جو حفاظت یا امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔