طلبہ میں منشیات کے خلاف شعور بیداری پر زور
اس مہم کے تحت *11 اگست 2026 کو صبح 8 بجے* منشیات مخالف بیداری ریلی منعقد کی جائے گی۔ ریلی میں ہزاروں طلبہ کی شرکت متوقع ہے۔ ریلی تاریخی *چارمینار* سے شروع ہوکر *پتھرگٹی رکاب گنج اگروال گرلز اسکول* کے احاطے تک پہنچے گی
حیدرآباد : نوجوان نسل بالخصوص طلبہ میں منشیات کے استعمال کے خلاف شعور بیدار کرتے ہوئے ایک منشیات سے پاک ہندوستان کی تعمیر *’’شپتھ‘‘* کا بنیادی مقصد ہے۔ یہ بات *اگروال سماج تلنگانہ* کے چیئرمین *رام نیواس بنسل* نے کہی۔
ہفتہ کے روز بشیر باغ، حیدرآباد کے دیشودمارک بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رام نیواس بنسل نے *شپتھ* کے پروجیکٹ ڈائریکٹر *دیویندر شاستری، ڈائریکٹرس **کنہیا گڈیا* اور *ششیشر کیڈیا* اور لیگل ایڈوائزر *وشال کیڈیا* کے ہمراہ آئندہ منعقد ہونے والی منشیات مخالف بیداری ریلی کا وال پوسٹر جاری کیا۔
رام نیواس بنسل نے کہا کہ ’’شپتھ‘‘ کا مقصد طلبہ اور نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور ریاست کے اسکولوں و کالجوں میں *’’منشیات کو کہیں نہ‘‘* کا پیغام عام کرنا ہے۔ یہ مہم ریاستی حکومت، محکمہ تعلیم، محکمہ پولیس اور *ایگل فورس* کی جانب سے منشیات کے خلاف چلائی جانے والی کارروائیوں کے تعاون سے انجام دی جارہی ہے۔
اس مہم کے تحت *11 اگست 2026 کو صبح 8 بجے* منشیات مخالف بیداری ریلی منعقد کی جائے گی۔ ریلی میں ہزاروں طلبہ کی شرکت متوقع ہے۔ ریلی تاریخی *چارمینار* سے شروع ہوکر *پتھرگٹی رکاب گنج اگروال گرلز اسکول* کے احاطے تک پہنچے گی۔
*تلنگانہ اسٹیٹ اینٹی نارکوٹکس بیورو* کے ڈائریکٹر *سندیپ شاندلیہ* ریلی کو جھنڈی د کھا کر روانہ کریں گے۔ اس کے بعد منشیات کے خلاف بیداری سیمینار اور حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر *وی۔ سی۔ سجنار* کے علاوہ سینئر پولیس عہدیدار اور ممتاز ڈاکٹرس بھی سیمینار میں شرکت کریں گے۔
*دیویندر شاستری* نے بتایا کہ یہ ریلی ’’شپتھ‘‘ کے بینر تلے *اگروال شکشا سمیتی، لائنز کلب اور سمرپن* کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور منشیات سے پاک زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔