کے کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ تحقیقات کے حصہ کے طورپر کویتا کی عدالتی تحویل میں 14 دنوں کی توسیع کرے۔

حیدرآباد: نئی دہلی کی راوس ایونیو عدالت نے دہلی شراب پالیسی اسکام میں ماخوذ بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی عدالتی تحویل میں 20مئی تک توسیع کردی ہے۔ ورچیول طریقہ سے کویتاکومنگل کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ تحقیقات کے حصہ کے طورپر کویتا کی عدالتی تحویل میں 14 دنوں کی توسیع کرے۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایاکہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور8 ہزارصفحات پر مشتمل ضمنی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔
عدالت نے کہاکہ وہ ای ڈی کی جانب سے داخل کردہ ضمنی چارج شیٹ کے معاملہ پر 20 مئی کو غورکرے گی۔ دہلی شراب پالیسی اسکام سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے15مارچ کو حیدرآبادمیں کویتاکو ان کے گھرسے گرفتارکیاتھا۔ وہ عدالتی تحویل میں تہاڑجیل میں مقید ہیں۔ راوس ایونیو عدالت پہلے ہی کویتا کی عبوری اورباقاعدہ ضمانت کی درخواستیں مسترد کرچکی ہیں۔