حیدرآباد
خاندانی جھگڑے، شوہر نے بیوی کا قتل کردیا
متقولہ 34سالہ کرشناوینی کی شادی سریکانت سے ہوئی تھی جو فنکشن ہال سپلائی شاپ چلایاکرتاتھا۔یہ خاندان حیدرشاہ کوٹ میں اپنے دو بچوں کے ساتھ مقیم تھا۔
حیدرآباد: خاندانی جھگڑوں پر شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔یہ واردات شہرحیدرآباد کے راجندرنگر، حیدرشاہ کوٹ علاقہ میں پیش آئی۔
متقولہ 34سالہ کرشناوینی کی شادی سریکانت سے ہوئی تھی جو فنکشن ہال سپلائی شاپ چلایاکرتاتھا۔یہ خاندان حیدرشاہ کوٹ میں اپنے دو بچوں کے ساتھ مقیم تھا۔
کسی مسئلہ پراس جوڑے میں کل شب جھگڑا ہوا جس کے بعد کرشناوینی سونے کیلئے چلی گئی۔اسی دوران اس کے شوہرسریکانت نے اس کی بیوی کے سرپرہتھوڑے سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
بعد ازاں سریکانت نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی اختیارکرلی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔