فیفا ورلڈ کپ 2026: سعودی عرب نے پورٹو ریکو کو 3-0 سے ہرا دیا
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے آغاز سے قبل کھیلے گئے ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ میں سعودی عرب نے پورٹو ریکو کو 3-0 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ خراب موسم اور شدید طوفان کے باعث یہ میچ تقریباً دو گھنٹے تک رکا رہا، تاہم گرین فالکنز (سعودی ٹیم) نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے کوچ جارجیوس ڈونس کی قیادت میں اپنی پہلی فتح درج کرائی۔
آسٹن: فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے آغاز سے قبل کھیلے گئے ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ میں سعودی عرب نے پورٹو ریکو کو 3-0 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ خراب موسم اور شدید طوفان کے باعث یہ میچ تقریباً دو گھنٹے تک رکا رہا، تاہم گرین فالکنز (سعودی ٹیم) نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے کوچ جارجیوس ڈونس کی قیادت میں اپنی پہلی فتح درج کرائی۔
ایکواڈور کے خلاف 2-1 سے شکست کے بعد سعودی عرب کے لیے یہ کامیابی عالمی کپ سے پہلے اعتماد بحال کرنے میں انتہائی اہم ثابت ہوگی۔
موسم کی خرابی اور امریکی پروٹوکول: ٹیکساس کے کیو ٹو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے 21ویں منٹ میں شدید گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔ امریکی حفاظتی قوانین کے مطابق اگر اسٹیڈیم کے 8 میل کے دائرے میں طوفان کا پتا چلے تو کھیل معطل کر دیا جاتا ہے۔ بار بار بجلی چمکنے کی وجہ سے قانوناً 30، 30 منٹ کے کئی وقفے دیے گئے، جس کے باعث میچ تقریباً دو گھنٹے تاخیر سے دوبارہ شروع ہو سکا۔
میچ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سعودی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھایا۔س ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے، پورٹو ریکو کے دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلطان مندش نے گیند کو نیٹ میں پہنچا کر سعودی عرب کو 1-0 کی برتری دلائی۔
میچ کے 50ویں منٹ میں عبداللہ الحمدان نے حریف ہاف میں گیند پر قبضہ کیا اور آگے بڑھتے ہوئے گول کیپر کے اوپر سے ایک خوبصورت شاٹ کھیل کر اسکور 2-0 کر دیا۔میچ کے اختتامی لمحات (88ویں منٹ) میں کپتان سالم الدوسری نے شاندار سولو رن بناتے ہوئے اکیلے ہی گیند کو گول پوسٹ میں ڈال کر اپنی ٹیم کی 3-0 سے فتح یقینی بنا دی۔
سعودی عرب کی ٹیم ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل 9 جون کو سینیگال کے خلاف اپنا آخری وارم اپ میچ کھیلے گی۔فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے اہم مرحلے میں سعودی عرب کو گروپ ‘ایچ’ میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ درج ذیل مضبوط ٹیموں سے ہوگا۔