گھریلو گیس کی قیمتیں بڑھا کر عوام کو لوٹ رہی ہے حکومت:کھڑگے
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھانے پرحکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب رسوئی گیس کے بہانے عوام کو لوٹ رہی ہے اور 12 سال میں اس نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 530 روپے کا اضافہ کیا ہے مسٹر کھڑگے نے اتوار کو سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ چار مہینوں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 89 روپے کا اضافہ کیا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھانے پرحکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب رسوئی گیس کے بہانے عوام کو لوٹ رہی ہے اور 12 سال میں اس نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 530 روپے کا اضافہ کیا ہے مسٹر کھڑگے نے اتوار کو سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ چار مہینوں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 89 روپے کا اضافہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا کے بحران کے پیش نظر 41 ممالک سے ایندھن کے تنوع (فیول ڈائیورسٹی فیکیشن) کی بات کہی تھی، لیکن اس کے باوجود دیہی علاقوں میں آج بھی ایل پی جی کی قلت بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ 2025-26 میں اجولا یوجنا کے 5.56 کروڑ خاندانوں نے صرف ایک بار یا ایک بار بھی ریفل نہیں کرایا۔ ان میں سے 3.30 کروڑ خاندانوں نے تو ایک بھی سلنڈر ریفل نہیں لیا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ صورتحال حکومت کی پالیسیوں اور بڑھتی قیمتوں کا نتیجہ نہیں ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اور مسٹر مودی پہلے مہنگائی کے مسئلے پر یو پی اے حکومت کو گھیرتے تھے، لیکن اب گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود بی جے پی کے لیڈر خاموش ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ جو لیڈر پہلے مہنگائی کی مخالفت میں سلنڈر لے کر سڑکوں پر بیٹھتے تھے، وہ اب احتجاج کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور رسوئی گیس کی اونچی قیمتوں کا سب سے زیادہ اثر غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں پر پڑ رہا ہے اور حکومت کو اس مسئلے پر جواب دینا چاہیے۔