حیدرآباد

شمس آباد ایرپورٹ پر جوتے اوربیگ میں چھپا کرلایاگیا سونا ضبط

بیگ میں چھپا کر لائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ایک مسافر کے پاس سے ڈی آرآئی اورایچ زیڈیو کی ٹیم نے ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: بیگ میں چھپا کر لائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ایک مسافر کے پاس سے ڈی آرآئی اورایچ زیڈیو کی ٹیم نے ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی۔یہ مسافر دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔عہدیداروں نے ایرپورٹ کے انٹرنیشنل اریوئیل ہال کے دروازے کے قریب اس کو پکڑا۔

اس سے پوچھ گچھ اوراس کے جوتے و بیگ میں یہ سونا بیٹری کی شکل میں چھپا کررکھاہواپایاگیا۔اس کے پاس ایک زرد دھاتی چین بھی پائی گئی۔

ضبط شدہ 1390.850گرام سونے کی مالیت 1,00,06,909روپئے بتائی گئی ہے۔اس مسافر کو گرفتار کرلیاگیا۔