ایشیاء

روس کے علاقے کراسنودار پر ڈرون حملے میں پانچ عمارتوں کو نقصان پہنچا

سلاویانسکی ڈسٹرکٹ میں شہری تنصیبات کونشانہ بنایاگیا۔

ماسکو: روس کے جنوبی کراسنودار علاقے میں یوکرین کے ڈرون حملے میں پانچ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

گورنر وینیمین کونڈراتیف نے یہ اطلاع دی۔

مسٹر کونڈراتیف نے ٹیلی گرام پر لکھا”کیف حکومت نے ایک اور ڈرون حملہ کیا۔

سلاویانسکی ڈسٹرکٹ میں شہری تنصیبات کونشانہ بنایاگیا۔

اس حملے سے جب ڈرون کا ملبہ گرا تو پانچ عمارتوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔