حیدرآباد

گزشتہ39 برسوں سے سدی پیٹ پر کے سی آرخاندان مسلط

رگھونندن راؤ نے کہا کہ یہ بات ابھی صاف نہیں ہوپائی ہے کہ بی آر ایس کے سینئر قائد و سابق وزیر ٹی ہریش راؤ کانگریس میں شامل ہوں گے یا پھر بی آ رایس میں ہی موجود رہیں گے۔

حیدرآباد: حلقہ لوک سبھا میدک سے بی جے پی امیدوار ایم رگھو نندن راؤ نے سابق چیف منسٹر و بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف اہم تبصرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 1985 میں کے سی آر جب پہلی بار سدی پیٹ سے بطور ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے تب سے اس حلقہ پر کے سی آر خاندان کی حکمرانی ہے۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
نرساپور میں جمعیۃ علماء ضلع میدک کا جلسہ: اصلاح معاشرہ پر زور
مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی، بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث

 اس طرح سدی پیٹ حلقہ پر گزشتہ 39 برسوں سے کے سی آر خاندان کا تسلط ہے نانگنور منڈل کے موضع کوٹن پلی میں وینکٹیشورا سوامی مندر میں خصوصی پوجا کے بعد وہاں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے رگھو نندن راؤ نے آج کہا کہ کے سی آر کو کالیشورم راؤ کے نام سے پکارا جاتا تھا مگر نانگنور منڈل کے ایک بھی تالاب میں پانی نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ایسا الیکشن نہیں ہے کہ بی آ رایس ایم ایل سی کے کویتا کو تہاڑ جیل سے باہر نکالا جاسکے۔ راو نے کہا کہ یہ بات ابھی صاف نہیں ہوپائی ہے کہ بی آر ایس کے سینئر قائد و سابق وزیر ٹی ہریش راؤ کانگریس میں شامل ہوں گے یا پھر بی آ رایس میں ہی موجود رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ بی جے پی نے کاماریڈی میں کے چندر شیکھر راؤ کو شکست فاش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ سے ایلکا تورتی سڑک کے تعمیری کام مرکز1600 کروڑ روپے فنڈس سے انجام دیئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے مزید 5برسوں تک غریبوں میں مفت راشن کی تقسیم اسکیم میں توسیع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے بی جے پی کو کامیاب کراناچاہئے۔ نریندر مودی کی وجہ سے ملک میں اسلامک عسکریت پسندی ختم ہوئی ہے۔ راؤ نے کہا کہ ملک میں ہندو مت کے تحفظ کیلئے وزیر اعظم مودی کی ایک اور بار کامیابی ضروری ہے۔