شمالی بھارت
بہار کے سابق وزیر شیام رجک جنتادل(یو) میں واپس
بہار کے سابق وزیر شیام رجک آر جے ڈی چھوڑنے کے تقریباً دو ہفتہ بعد اتوار کے دن چیف منسٹر نتیش کمار کی جنتادل (یو) میں شامل ہوگئے۔
پٹنہ: بہار کے سابق وزیر شیام رجک آر جے ڈی چھوڑنے کے تقریباً دو ہفتہ بعد اتوار کے دن چیف منسٹر نتیش کمار کی جنتادل (یو) میں شامل ہوگئے۔
شیام رجب کو 2020ء میں ریاستی کابینہ اور جنتادل(یو) سے نکال دیا گیا تھا۔ انہیں پٹنہ میں قومی کار گزار صدر سنجے کمار جھا نے کئی اعلیٰ قائدین کی موجودگی میں پارٹی میں دوبارہ شامل کرلیا۔
سنجے کمار جھا نے کہا کہ زمینی سطح کے قائد شیام رجک کی شمولیت سے پارٹی کو خاص طور پر ریاست کے مہادلتوں میں استحکام ملے گا۔
اِس موقع پر شیام رجک نے کہا کہ وہ جذبات میں بہہ کر آر جے ڈی میں شامل ہوئے تھے۔