ایشیاء
سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان گرفتار
اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو منگل کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو اس مقدمے میں درج کئی ایف آئی آرز کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ وہ اس کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ گئے تھے۔ انہیں ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق انہیں رینجرز نے گرفتار کیا اور کالے رنگ کی ویگو گاڑی میں لے گئے۔ اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔