جرائم و حادثات

جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک، 35 زخمی

اس دوران آس پاس کئی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔

جے پور: راجستھان کی راجدھانی جے پور میں اجمیر-جے پور نیشنل ہائی وے پر جمعہ کی صبح ایک گیس ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد چار افراد ہلاک ہو گئے اور 35 افراد جھلس گئے۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

بھانکروٹا کے قریب اجمیر روڈ پر ایک پیٹرول پمپ کے قریب ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی اور دھماکہ ہوا۔

اس دوران آس پاس کئی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔

میڈیکل سیکرٹری امبریش کمار کے مطابق حادثے میں جھلسے ہوئے 39 افراد کو علاج کے لیے سوائی مان سنگھ اسپتال لایا گیا۔ ان میں سے چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ 35 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے آدھے لوگ شدید طور پر جھلسے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت کے بعد ان کے رشتہ داروں کو اطلاع دی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک نیا وارڈ تیار کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ بھجن لال شرما ایس ایم ایس اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایت دی۔

انہوں نے اسپتال کے حکام کو ہدایت دی کہ علاج میں کسی بھی قسم کی لاپروائی نہ ہو۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے بھی احکامات دیے۔

مسٹرشرما جائے وقوع کا معائنہ کرنے بھی جا رہے ہیں۔

ریاست کے گورنر ہری بھاؤ کسن راؤ باگڑے نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔