شمالی بھارت

ببر خالصہ انٹرنیشنل کے چار ارکان گرفتار

کاؤنٹر انٹیلی جنس اور لدھیانہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم ہرجیت سنگھ عرف لاڈی اور سابی کے ذریعہ چلائے جانے والے ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے چار ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

لدھیانہ: کاؤنٹر انٹیلی جنس اور لدھیانہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم ہرجیت سنگھ عرف لاڈی اور سابی کے ذریعہ چلائے جانے والے ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے چار ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خالصتانی تنظیم ببر خالصہ کارکن پولیس فائرنگ میں زخمی
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار

پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے منگل کو کہا کہ اس آپریشن کے تحت شیوسینا کے رہنماؤں کو نشانہ بناکر کئے گئے پٹرول بم کے واقعات کو کامیابی سے حل کیا ہے، جس میں 16 اکتوبر 2024 کو یوگیش بخشی کی رہائش گاہ پر حملہ اور حال ہی میں 2 نومبر 2024 کو لدھیانہ کے ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں ہرکیرت سنگھ کھورانہ کے گھر پر پیش آنے والاواقعہ شامل ہے۔

مسٹر یادو نے کہا کہ ماڈیول سے چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک جاسوسی و ٹریکنگ کے لیے استعمال کی جانے والی ایک موٹر سائیکل اور دو موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے رابطوں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں کی جانی ہیں۔

ڈی جی پی نے کہا کہ ہرجیت سنگھ عرف لاڈی پنجاب کے نانگل میں وکاس پربھاکر کے قتل کیس میں بھی مطلوب ملزم ہے اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اس پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔