سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

اب یہ بھی جرم؟ ہریدوار گھاٹ پر انڈے بیچنے پر مسلم نوجوان گرفتار

اتراکھنڈ کے ہندو مذہبی اہمیت کے حامل شہر ہریدوار کے ہر کی پوڑی علاقے میں ایک مسلم شخص کو مقامی پولیس نے انڈے بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ہری دوار: اتراکھنڈ کے ہندو مذہبی اہمیت کے حامل شہر ہریدوار کے ہر کی پوڑی علاقے میں ایک مسلم شخص کو مقامی پولیس نے انڈے بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے
ہلدوانی میں صورتحال معمول پرنیم فوجی فورسس کی مزید کمپنیاں تعینات
ہلدوانی تشدد کی مجسٹرئیل تحقیقات کا حکم۔ 6 کروڑ کا نقصان

رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص کا نام نظام الدین ہے اور اس کا تعلق یوپی کے شہر مراد آباد سے ہے۔

ذرائع کے مطابق نظام الدین پر الزام ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انڈے فروخت کر رہا تھا۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب کچھ لوگوں نے نظام الدین کو 5 کارٹن انڈے اور ایک بوری کے ساتھ پکڑ کر افسران کو اطلاع دی۔

مقامی تھانے کے انچارج سنجیو چوہان کے مطابق ’’ملزم کو انڈے بیچنے کے الزام میں حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتاری مقامی کے لوگوں کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر کی گئی جنہوں نے اسے غیر قانونی سرگرمیوں کے ثبوت کے ساتھ پولیس کے حوالے کیا تھا۔‘‘

انڈے بیچنے کے الزام میں ایک مسلمان شخص کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے۔ کچھ لوگوں نے اس گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے عام کاروبار میں مصروف شخص کے خلاف غیر ضروری کارروائی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سماجی کارکن نوید حامد نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا، ’’ہندوستان میں انڈے بیچنا کب سے جرم بن گیا؟

کہا جاتا ہے کہ ہریدوار میں گوشت، مچھلی اور انڈوں کی فروخت پر پابندی ہے۔