مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 10 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 10 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 10 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1580برطانوی فوج نے آئرلینڈ میں تین دن کے محاصرے کے بعد 600 فوجیوں کا قتل کیا۔

1659۔شیواجی نے پرتاپ گڑھ قلعہ کے نزدیک افضل خاں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

1674۔برٹش۔ ڈچ جنگ کے دوران ویسٹ منسٹر کے معاہدے کے تحت نیدرلینڈ نے نیو نیدرلینڈ انگلینڈ کو سونپا۔

1698۔ایسٹ انڈیا کمپنی نے کلکتہ کو خرید ا۔

1728۔آئرلینڈ کے ادیب اولیور گولڈ اسمتھ کی پیدائش ہوئی۔

1775۔سیمیول نکولس نے امریکی بحری فوج قائم کی۔

1793۔ فرانس میں طاقت کے زور پر پوجا کرانے کا قانون ختم کیا گیا۔

1848۔مشہور انقلابی سریندر ناتھ بنرجی کی پیدائش ہوئی تھی۔

1871۔ہنری اسٹینلی نے اسکاٹش مشنری ڈیویڈ لیونگسٹن کا وسط افریقہ میں پتہ لگایا۔

1885۔ گوٹلیب دیملیر نے دنیا کی پہلی موٹر سائیکل پیش کی۔

1898۔ولنگٹن میں نسلی فسادات کی وجہ سے تین سیاہ فام مارے گئے۔

1918۔جوزف فلسودسکی نے پولینڈ کی آزادی کا اعلان کیا۔

1922۔انر ٹیمپل نے گاندھی جی کے بیرسٹر بننے پر عائد پابندی ہٹائی۔

1925۔ویلز کے اداکار رچرڈ برٹن کی پیدائش ہوئی تھی۔

1928۔ہیرو ہیتو جاپان کے تخت پر بیٹھے۔

1938۔ترکی کے پہلے صدر مصطفی کمال اتاترک کا انتقال ہوا تھا۔

1938۔ امریکی مصنف پرل بک کو ساہتیہ کا نوبل انعام دیا گیا۔

1940۔رومانیہ میں آئے زبردست زلزلے میں ایک ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1944۔دوسری جنگ عظیم میں جرمنی نے انگلینڈ کے خلاف بی 2 راکٹ کا استعمال کیا۔

1956۔بغداد پیکٹ کے ممالک نے برطانیہ کا بائیکاٹ کیا۔

1960۔امریکہ میں سینٹ نے اہم انسانی حقوق کے قانون کو منظوری دی۔

1970 ۔سوویت یونین نے امریکہ کے جنرلوں، پائلٹ اور ترکی کے ایک افسر کو رہا کیا ان کا طیارہ بھٹک کر سویت سرحد میں چلا گیا تھا۔

1973۔امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے چین سے تعلقات بحال کرنے کا یقین دلایا۔

1975۔انگولا آزاد ہوا۔

1976۔کثیر ملکی عرب امن فورس کے طور پر شام کے فوجی بیروت پہنچے۔

1978۔ روہنی کھنڈیلکر قومی شطرنج چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی خاتون بنی۔

1982۔سوویت مدبر لیوند بریزنیف کا انتقال ہوا تھا۔

1983۔ بل گیٹس نے ونڈوز 1.0 کی شروعات کی۔

1986۔ بنگلہ دیش میں قانون کا دوبارہ نفاذ کیاگیا۔

1987۔نائجیریا کے صدر سینی فونٹیش کا انتقال ہوا۔

1988۔چین میں آئے بھیانک زلزلہ میں تقریباً 938 جاں بحق ہوئے۔

1988۔سری لنکا میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر فوج کی فائرنگ سے 15 افراد مارے گئے۔

1989۔بلغاریہ کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر ٹوڈور ریوکوف نے استعفی دیا۔

1989۔مغربی اور مشرقی جرمنی کو الگ کرنے والی برلن کی دیوار توڑ دی گئی۔

1991۔ ہندستان نے عالمی کیرم چیمپئن شپ میں ٹیم خطاب اپنے نام کیا۔

1990۔سماجوادی پارٹی کے لیڈر چندرشیکھر ملک کے آٹھویں وزیراعظم بنے۔

1991۔سربوں اور کروٹوں کے درمیان ڈین یوپ ندی کے ساحل پر واقع بوکووار شہر پر قبضہ کے لئے سڑکوں پر لڑائی ہوئی۔

1993۔لندن کے نزدیک ایک ٹورسٹ بس کے 20 فٹ گہری کھائی میں گرجانے سے 10 افراد ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے۔

1995۔نائیجریا میں اقلیتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکن کین سارو ویوا اور ان کے آٹھ ساتھیوں کو قتل کے الزام میں جیل میں پھانسی دیدی گئی۔

1997۔روس کے صدر بورس یلتسن اور چین کے زیانگ زیمننے سرحدوں سے متعلق معاملات نپٹاتے ہوئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔

2005۔ہندستان کے پہلے دلتصدر جمہوریہ کوچرل رامن (کے۔آر) نارائنن کا مختصر علالت کے بعددہلی میں انتقال ہوگیا۔

2006۔ سری لنکا کے کولمبو میں تمل لیڈر ناڈارہاجا روی راج کا قتل کردیا گیا۔

2012۔ ترکی میں خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے حادثہ کا شکار ہونے سے 17 افراد کی موت ہوئی۔

a3w
a3w