مشرق وسطیٰ
تہران میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار افراد کی نمازِ جنازہ ہفتے کے روز تہران میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف، شہید سپریم لیڈر کے اہلِ خانہ سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
تہران: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار افراد کی نمازِ جنازہ ہفتے کے روز تہران میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف، شہید سپریم لیڈر کے اہلِ خانہ سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
تہران کے مصلیٰ امام خمینی میں آیت اللہ جعفر سبحانی کی اقتدا میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
جنازے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف، شہید سپریم لیڈر کے تین بیٹوں مسعود، میثم اور مصطفیٰ خامنہ ای سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے۔
نمازِ جنازہ میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی شریک ہوئے۔