G-20 سمٹ میں مودی اور ہندوستان کے رول کی ستائش
انڈونیشیاء میں حالیہ ختم ہوئی G-20 سمٹ میں بالی اعلامیہ کی تکمیل میں ہندوستان نے ضروری رول ادا کیا ہے۔
واشنگٹن: انڈونیشیاء میں حالیہ ختم ہوئی G-20 سمٹ میں بالی اعلامیہ کی تکمیل میں ہندوستان نے ضروری رول ادا کیا ہے۔ وائٹ ہاؤز ذرائع نے آج ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی اِس بیان کی ستائش کی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ موجودہ دور جنگی دور نہیں ہونا چاہیے۔
وائٹ ہاؤز کی پریس سکریٹری کیرین جین پیرے نے یومیہ پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ سمٹ اعلامیہ کی تکمیل میں ہندوستان نے ضروری رول ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے واضح کردیا کہ موجودہ دور جنگی دور نہیں ہونا چاہیے۔
دیگر ترجیحات جن پر توجہ کی گئی، ہم نے غذائی بحران اور توانائی سکیوریٹی چالنجس پر توجہ کی اور ایک ایسی عالمی معیشت کو فروغ دینے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں جو دوبارہ بحال ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن بالی میں G-20 سمٹ میں شرکت کے بعد جمعرات کو انڈونیشیاء سے واپس ہوئے، ہندوستان کو دسمبر میں G-20 کی صدارت حاصل ہوئی اور اِس کے تمام ارکان اور بین الاقوامی کمیونٹی نے بتایا کہ یہ گروپ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہوگا۔
جین پیرے نے بتایا کہ اِس نتیجہ کے لئے وزیر اعظم مودی کے تعلقات بہت اہم تھے اور ہم ہندوستان کی G-20 صدارت کے آئندہ سال تائید کے منتظر ہیں۔ ہم آئندہ میٹنگ کے بھی منتظر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بائیڈن نے مودی سے بات چیت کی اور انڈونیشیاء کے صدر سے بھی سمٹ کے موقع پر بات چیت کی تھی۔