قومی

حکومت قطر میں پھنسے نیول افسران کو رہا کرائے: کانگریس

لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے آج لوک سبھا میں بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو قطر میں دی گئی سزائے موت کا معاملہ اٹھایا اور ان کی جلد رہائی کے لئے کوشش کرنے حکومت سے مطالبہ کیا۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے آج لوک سبھا میں بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو قطر میں دی گئی سزائے موت کا معاملہ اٹھایا اور ان کی جلد رہائی کے لئے کوشش کرنے حکومت سے مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
قطر سے بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو واپس لانے کی کوششیں جاری
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بحریہ کے ان سابق افسران نے ملک کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اب قطر میں انہیں سنگین مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری ایکشن لے اور ان کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

کانگریس کے لیڈر کہا کہ بحریہ کے افسران اور جوان سمندر میں رہ کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بحریہ کے ان سابق افسران کی فوری مدد کرے جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لئے اپنی بیش قیمت خدمات پیش کیں۔

چودھری نے کہا کہ قطر کی حکومت کے ساتھ ہمارے ملک کے اچھے تعلقات ہیں، ان تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کو تمام ذرائع کا استعمال کر نا چاہئے تاکہ ہندوستانی بحریہ کے ان سابق افسران کے خلاف الزامات کو جلد از جلد کالعدم کیا جائے۔