شمالی بھارت

چھتیس گڑھ کی 70 اسمبلی سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع

چھتیس گڑھ میں آج دوسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کی 70 اسمبلی سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

رائے پور: چھتیس گڑھ میں آج دوسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کی 70 اسمبلی سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

اس مرحلے کے 70 اسمبلی حلقوں میں کل 958 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جن میں 827 مرد، 130 خواتین ہیں اور ایک کا تعلق تیسری جنس سے ہے۔

ریاستی الیکشن افسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ نکسل سے متاثرہ بندرانوا گڑھ اسمبلی حلقہ کے 9 پولنگ اسٹیشنوں – کماربھودی، آمورا، اودھ، بڑے گوبرا، گنوارگاؤں، غریبہ، ناگیش، صاحبینکچھار اور کوڈومالی میں صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گی۔

ان کے علاوہ بندرانوا گڑھ کے باقی پولنگ اسٹیشنوں میں بھی دیگر 69 اسمبلی حلقوں کی طرح ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ریاست میں فی پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی اوسط تعداد 866 ہے۔ ریاست کا سب سے چھوٹا پولنگ اسٹیشن بھرت پور-سونہت اسمبلی حلقہ کے شیراڈانڈ گاؤں میں بنایا گیا ہے جہاں محض پانچ ووٹر ہیں۔

ووٹنگ کے اس مرحلے کے دوران ریاست کے ایک کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 479 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 81 لاکھ 41 ہزار 624 مرد ووٹرز، 81 لاکھ 72 ہزار 171 خواتین ووٹرز اور 684 تیسری صنف کے ووٹرز شامل ہیں۔ ووٹنگ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار 833 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے 727 سنگواری پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں صرف خواتین پولنگ اہلکار تعینات ہوں گی۔

a3w
a3w