ایشیاء
سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟ صحافی کا عمران خان سے سوال
عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟ جس پر عمران خان مسکرا دیئے۔

اسلام آباد: پاکستان کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟ جس پر عمران خان مسکرا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔
عمران خان نے بتایا کہ عدالت نے اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دی تھی، بشریٰ بی بی سے بات نہیں کرائی گئی۔ آڈیو لیک سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مسرت چیمہ سے نیب کی لینڈ لائن سے بات کی تھی۔
سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر خدشہ ظاہر کیا کہ مجھے پھر سے گرفتارکرلیا جائے گا، مزیدنفری بلانے کا مقصد مجھےدوبارہ گرفتار کرنا ہے۔ صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا ہے کہ سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے، عمران خان ڈیل کے سوال پر مسکرادیئے۔