مشرق وسطیٰ

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ، 4 ٹینک تباہ

تنظیم کے مطابق، جنگجوؤں نے پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اسرائیلی ٹینکوں کے آٹھ رکنی قافلے کو نشانہ بنایا۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس زوردار دھماکے میں قافلے کے چار ٹینک مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

بیروت: حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، شلومی میں اسرائیلی فوجیوں کو حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
کويت کی وزارتِ خزانہ اور آئل ریفائنری پر ڈرون حملے
اردن میں ایک میزائل گرا
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے کو دھماکوں سے نشانہ بنایا، دو مرحلوں میں کیے گئے دھماکوں میں اسرائیل کے 4 ٹینک تباہ ہو گئے۔


تنظیم کے مطابق، جنگجوؤں نے پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اسرائیلی ٹینکوں کے آٹھ رکنی قافلے کو نشانہ بنایا۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس زوردار دھماکے میں قافلے کے چار ٹینک مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔


قابلِ ذکر ہے کہ 10 روزہ جنگ بندی کے بعد حزب اللہ کی جانب سے کسی کارروائی کا یہ پہلا باضابطہ دعویٰ ہے۔ یوکرین کا روس کے بندرگاہی شہر توآپسے پر ڈرون حملہ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے متعدد فضائی حملوں میں لبنانی تنظیم کے 150 سے زائد جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔