جرائم و حادثات

لنگر حوض میں خوفناک سڑک حادثہ، نشہ میں دھت کار ڈرائیور نے میاں بیوی کوروند ڈالا

دینیش گوسوامی اور مونا ٹھاکر نامی جوڑا بنجارہ ہلز کے نندی نگر علاقہ میں رہائش پذیر تھا۔ ہفتہ کے روز دینیش کی سالگرہ تھی، جس کے لیے وہ اپنی بیوی کے ساتھ لنگر حوض میں اپنے سسرال گئے تھے۔

حیدرآباد: شادی کو ابھی ایک سال ہی ہوا تھا۔ شوہر کی سالگرہ کے موقع پر وہ اپنے سسرال میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوئے۔ واپسی پر اسکوٹر پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ موت نے کار کی شکل میں ان کا راستہ روک لیا۔ نشے میں دھت ایک لاپرواہ ڈرائیور نے کار چلاتے ہوئے میاں بیوی کی زندگی چھین لی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ حیدرآباد کے لنگر حوض علاقہ میں پیش آیا۔ 

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ

دینیش گوسوامی اور مونا ٹھاکر نامی جوڑا بنجارہ ہلز کے نندی نگر علاقہ میں رہائش پذیر تھا۔ ہفتہ کے روز دینیش کی سالگرہ تھی، جس کے لیے وہ اپنی بیوی کے ساتھ لنگر حوض میں اپنے سسرال گئے تھے۔ تقریب کے بعد دونوں اسکوٹر پر نندی نگر واپس جا رہے تھے کہ ایک کار ان کی اسکوٹر سے ٹکرا گئی۔ یہی نہیں، اس کار نے ایک آٹو اور ایک اور موٹر سائیکل کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ 

اس خوفناک حادثہ میں دینیش اور مونا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مونا، جو اس وقت حاملہ تھیں، کی موت نے سب کو صدمہ میں ڈال دیا۔ حادثہ میں دیگر چار افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور کار ڈرائیور پون کو گرفتار کر لیا، جسے نشے کی حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔