شمالی بھارت

گجرات میں 10 قبائیلی طلباء کو مارپیٹ، اسکول ٹیچر معطل

گجرات کے ولساد میں ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کو مبینہ طور پر تاخیر سے پہنچنے پر 10 قبائیلی طلباء کو مارپیٹ کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

ولساد(گجرات) : گجرات کے ولساد میں ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کو مبینہ طور پر تاخیر سے پہنچنے پر 10 قبائیلی طلباء کو مارپیٹ کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری

ولساد ڈسٹرکٹ پرائمری ایجوکیشن آفیسر بی ڈی باریہ نے اس شکایت پر کھڈکی موضع کے پرائمری اسکول کے چیف ٹیچر سوم راجنی بین مانت کو معطل کردیا کہ انھوں نے جمعہ کے دن تاخیر سے پہنچنے پر 10 قبائیلی طلباء کو مارپیٹ کی باریہ نے بتایا کہ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے کہ چیف ٹیچر سوم راجنی بین نے کھڈکی پرائمری اسکول کے 10 قبائیلی طلباء کو مارپیٹ کی تھی۔

رپورٹ کی بنیاد پر انہیں معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کی جائے گی۔

طلباء کے والدین کی جانب سے دھرم پور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے بموجب سرودیا آشرم شالہ میں مقیم اور کھڈکی موضع کے پرائمری اسکوم میں زیر تعلیم 10 طلباء صبح کے دعائیہ اجتماع کے لئے تاخیر سے پہنچے، چیف ٹیچر برہم ہوگئی اور چھڑی ٹوٹنے تک مارپیٹ کی۔

پولیس نے تعزیرات ہند اور جونیل جسٹس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے ٹیچر کو ہفتہ کے دن گرفتار کرکے فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت کے روبرو پیش کیا جس نے انہیں ضمانت منظور کی۔

a3w
a3w