تلنگانہ

حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر حصے شدید سردی کی لپیٹ میں

بی ایچ ای ایل میں، پیر کے اوائل میں اقل ترین درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، راجندر نگر میں، اقل ترین درجہ حرارت 8.2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔گچی باولی میں درجہ حرارت 9.3 ڈگری سیلسیس پہنچ گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ کے دیگر حصے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔عادل آباد کے بیلہ میں پیر کی صبح موسم کا سب سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش

حیدرآباد میں، یونیورسٹی آف حیدرآباد کیمپس، سیری لنگم پلی منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 7.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ مولا علی (اپل منڈل) میں اقل ترین درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد اور اس کے متصل اضلاع بشمول سنگاریڈی، وقارآباد،میڑچل ملکاجگری اور رنگاریڈی اضلاع شدید سردی کی لہر کے زیر اثر ہیں اور کئی علاقوں میں اتوار کی نصف شب اور پیر کے اوائل میں درجہ حرارت معمول سے کم درج کیاگیا۔

بی ایچ ای ایل میں، پیر کے اوائل میں اقل ترین درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، راجندر نگر میں، اقل ترین درجہ حرارت 8.2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔گچی باولی میں درجہ حرارت 9.3 ڈگری سیلسیس پہنچ گیا۔

سکندرآباد میں پیر کے اوائل میں ویسٹ ماریڈپلی میں درجہ حرارت 9.1 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا جبکہ قطب اللہ پور میں اقل ترین درجہ حرارت 9.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ریاست کے کئی اضلاع میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔عادل آباد، نرمل، وقارآباد، کمرم بھیم آصف آباد میں درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس اور 7 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔