حیدرآباد

حیدرآباد:پولیس اسٹیشن کا فیس بک پیج ہیک۔ مخرب اخلاق ویڈیوز اپ لوڈ کردی گئیں

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے آصف نگر پولیس اسٹیشن کے فیس بک پیج کو ہیک کرتے ہوئے اس پر مخرب اخلاق ویڈیوز اپ لوڈ کردی گئیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے آصف نگر پولیس اسٹیشن کے فیس بک پیج کو ہیک کرتے ہوئے اس پر مخرب اخلاق ویڈیوز اپ لوڈ کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

یہ واقعہ کل شب پیش آیاجس کے ساتھ ہی فوری طورپر سائبرکرائم اسٹیشن کو اس خصوص میں چوکس کیاگیا۔

عہدیداروں کی کوششوں کے باوجود آخری اطلاعات تک ویڈیوز اس پیج پر ہی رہیں۔

پولیس، اس حرکت کے پس پردہ سائبرجرائم میں ملوث افراد کے مقاصد کو معلوم کرنا چاہتی ہے اور یہ حرکت کرنے والوں کی نشاندہی کے کام میں مصروف ہے۔

سائبرعہدیدار، اس پیج کو بحال کرنے اور سائبرسیکوریٹی کو مستحکم کرنے کے اقدامات میں مصروف ہیں۔