تلنگانہ

میناکشی نٹراجن سے تلنگانہ کی وزیر کونڈا سریکھا اور ان کے شوہر کونڈا مرلی نے ملاقات کی

اپنی بیٹی کی سیاسی انٹری کے بارے میں سوال پر سریکھا نے کہا کہ یہ اس پر بات کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے، البتہ آئندہ انتخابات میں اسے پراکال حلقے سے میدان میں اتارنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ اگر پارٹی قیادت موقع فراہم کرے تو وہ ضرور مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی خطوط سے باہر نہیں جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس امور کی انچارج میناکشی نٹراجن سے ریاستی وزیر کونڈا سریکھا اور ان کے شوہر کونڈا مرلی نے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کونڈا سریکھا نے کہا کہ ضلع کے حالات سے میناکشی نٹراجن کوواقف کروایاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام


انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی ترقی اور راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانا ہی ان کا حتمی مقصد ہے۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی کو اکثریت میں لانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

اپنی بیٹی کی سیاسی انٹری کے بارے میں سوال پر سریکھا نے کہا کہ یہ اس پر بات کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے، البتہ آئندہ انتخابات میں اسے پراکال حلقے سے میدان میں اتارنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ اگر پارٹی قیادت موقع فراہم کرے تو وہ ضرور مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی خطوط سے باہر نہیں جائیں گے۔


اس موقع پرکونڈاسریکھا کے شوہر کونڈا مرلی نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور وہ پارٹی قیادت کے تمام احکامات پر عمل کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کسی سے بھی ڈرنے والے نہیں ہیں۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں کانگریس لیڈران پر کونڈا مرلی کے بعض بیانات نے کافی ہلچل مچا دی تھی جس کے نتیجہ میں ورنگل پارلیمانی حلقہ کے تمام ایم ایل ایز، وزیر کونڈا سریکھا کے خلاف متحد ہو گئے۔ نرسم پیٹ کے ایم ایل اے مادھو ریڈی بھی شروع سے ہی ان کے خلاف رہے ہیں۔ ان تمام لیڈران نے اس جوڑے کے خلاف اعلیٰ قیادت سے شکایت کی، جسے ہائی کمان نے سنجیدگی سے لیا ہے۔


اسی سلسلہ میں آج نٹراجن نے ان سے وضاحت طلب کی۔