جرائم و حادثاتحیدرآباد

حیدرآباد میں زیورات کی دکان پر ایسا کیا ہوا کہ دو سالہ بچی کی موت ہوگئی؟ (ویڈیو)

حیدرآباد کے جڈی میٹلہ علاقے میں ایک زیورات کی دکان میں مبینہ طور پر سائنائیڈ نگلنے سے دو سالہ بچی کی موت ہوگئی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد بچی کے اہل خانہ نے شو روم کے باہر احتجاج کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق، بچی اپنے والدین گوپی کرشنا اور جانکی کے ساتھ وشنو جیولرس پہنچی تھی۔ اسی دوران مبینہ طور پر سائنائیڈ نگلنے کے بعد بچی کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

بچی کو سائنائیڈ کیسے ملا اور اس نے کن حالات میں اسے نگلا، اس بارے میں ابھی تک واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ سائنائیڈ ایک انتہائی زہریلا مادہ ہے، جس کا استعمال سونے کے زیورات کی صفائی میں بھی کیا جاتا ہے۔

واقعے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔